واذہب حزن قلبی والا درود شریف

واذہب حزن قلبی والا درود شریف
سوال : کیا اس صیغہ سے
کوئی درود احادیث کی کتب میں مخصوص فضیلت کے ساتھ وارد ہے (
اللهم
صلِّ على سيدنا محمَّد ، اللهم صلِّ عليه وسلِّم وأذهِبْ حُزنَ قلبي في الدنيا
والآخرة
) .

جواب :
درود شریف کا یہ صیغہ
احادیث کی کتابوں میں مجھے نہیں ملا ،
ہاں یہ شیخ علی بن محمد حبشی حضرمی متوفی سنہ
1333 ھ کی طرف منسوب ہے ۔ اسی طرح اس کی مخصوص تعداد کے مطابق  پڑھنے پر جو فضیلت ذکر کی جاتی ہے اس کا بھی
ثبوت احادیث سے ممکن نہیں ہے ۔ البتہ شیخ موصوف کے مجربات کی قبیل سے ہوسکتا ہے ،
پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے، انتہی باختصار ۔
رقمہ العاجز : محمد طلحہ بلال احمد منیار
24/10/2017

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *